نیشنل گرڈ پاکستان نے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) پنجاب کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے ہیں، جس کا مقصد پاور سیکٹر کے لیے عالمی معیار کی افرادی قوت تیار کرنا اور تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان تعاون کو مستحکم کرنا ہے۔ ترجمان این جی سی کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل گرڈ پاکستان انجینئر الطاف حسین ملک اور چیئرمین ٹیوٹا، بریگیڈیئر (ر) …
نیشنل گرڈ پاکستان نے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) پنجاب کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):نیشنل گرڈ پاکستان نے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) پنجاب کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے ہیں، جس کا مقصد پاور سیکٹر کے لیے عالمی معیار کی افرادی قوت تیار کرنا اور تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان تعاون کو مستحکم کرنا ہے۔ ترجمان این جی سی کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل گرڈ پاکستان انجینئر الطاف حسین ملک اور چیئرمین ٹیوٹا، بریگیڈیئر (ر) محمد ساجد کھوکھر، ستارہ امتیاز (ملٹری)نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ، لاہور میں منعقدہ تقریب کے دوران مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
اس موقع پر دونوں اداروں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ اس شراکت داری کا مقصد قابلیت پر مبنی تربیت، ضروری نصاب کی تیاری، تربیت فراہم کرنے والوں کی تربیت، دورانِ ملازمت تربیت، انٹرن شپس، صنعتی اداروں کے دورے اور روزگار کے مواقع کے ذریعے روابط کا فروغ ہوگا۔ انجینئر الطاف حسین ملک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تربیت اور مہارت میں اضافہ ہماری اہم ترجیحات میں شامل ہے جن میں بالخصوص سیفٹی کلچر اور عملی مہارتوں پر زور دیا جائے گا۔ انہوں نے ٹیوٹا کو اس ضمن میں نیشنل گرڈ پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اس اشتراک کو آگے بڑھانے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
چیئرمین ٹیوٹا نے نیشنل گرڈ پاکستان کے ساتھ شراکت داری کا خیرمقدم کرتے ہوئے مفاہمتی یادداشت کو ایک بڑا اعزاز اور تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان فاصلے کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اشتراک عمل دونوں اداروں کے لیے مفید ثابت ہوگا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔







