Sign In
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • معیشت
  • کھیل
  • زراعت
  • شوبز
  • فیچرز اور آرٹیکلز
  • ویژولز
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • English
    • Pashto
    • Sindhi
    • Balochi
    • Saraiki
    • Arabic
    • Chinese

More

Social Media

Associated Press of PakistanAssociated Press of PakistanAssociated Press of PakistanAssociated Press of Pakistan

نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان نے اپنے نئے لوگو ’’نیشنل گرڈ پاکستان‘‘ کا اجرا کر دیا

نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان نے اپنے نئے لوگو ’’نیشنل گرڈ پاکستان‘‘ کا اجرا کر دیا

نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان نے اپنے نئے لوگو ’’نیشنل گرڈ پاکستان‘‘ کا اجرا کر دیا

مزید خبریں

پاکستان اور کینیڈا کے مابین زراعت و تجارت کے شعبہ جات میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں، کینیڈین ہائی کمیشن کونسلر

اکتوبر 14, 2026
پاکستان اور کینیڈا کے مابین زراعت و تجارت کے شعبہ جات

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان انڈر 17 ون ڈے سیریز(کل) سے ملتان میں شروع ہوگی

اکتوبر 14, 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان انڈر 17 ون ڈے سیریز

ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا ممبر صوبائی اسمبلی آغا علی حیدر اور اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ سیدوالا کا دورہ

اکتوبر 14, 2026
ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب رعنا حمید

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی) نے اپنی نئی برانڈ شناخت (لوگو) ’’نیشنل گرڈ پاکستان‘‘ کا اجراء کر دیا ہے۔ ترجمان این جی سی کے مطابق نئی شناخت ادارے کے جدید وژن، ملک کے بدلتے ہوئے توانائی کے منظرنامے اور قومی ترسیلی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل گرڈ پاکستان ملک کے ایکسٹرا ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن سسٹم کی منصوبہ بندی، تعمیر، آپریشن اور دیکھ بھال کی ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے اور ڈیجیٹلائزیشن، جدید SCADA سسٹم، ڈرونز کے ذریعے ٹرانسمیشن لائنوں کی انسپکشن اور سائبر سکیورٹی کے بہتر انتظامات کے ذریعے نظام کی کارکردگی اور قابل اعتماد ترسیل کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ مالی سال 2027ء تا 2029ء کے بزنس پلان کے تحت نیشنل گرڈ پاکستان کی بجلی ترسیل کی گنجائش تقریباً 70,910 ایم وی اے سے بڑھا کر 96,905 ایم وی اے تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔

اس منصوبے میں 765 کے وی، 500 کے وی اور 220 کے وی کے نئے انفراسٹرکچر، گرڈ سٹیشنز، جدید ٹرانسمیشن لائنوں اور ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ نظام کے انضمام جیسے اقدامات شامل ہیں۔ نیشنل گرڈ پاکستان کی نئی شناخت ادارےکے تجربے، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے عزم اور مستقبل کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کی حکمت عملی کی نمائندگی کرتی ہے۔ ایک جدید، مستحکم اور قابل اعتماد قومی ترسیلی نظام پاکستان کی معاشی ترقی اور توانائی کے شعبے میں پائیدار پیش رفت کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

مزید خبریں
پاکستان اور کینیڈا کے مابین زراعت و تجارت کے شعبہ جات
پاکستان اور کینیڈا کے مابین زراعت و تجارت کے شعبہ جات میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں، کینیڈین ہائی کمیشن کونسلر
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان انڈر 17 ون ڈے سیریز
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان انڈر 17 ون ڈے سیریز(کل) سے ملتان میں شروع ہوگی
ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب رعنا حمید
ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا ممبر صوبائی اسمبلی آغا علی حیدر اور اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ سیدوالا کا دورہ
پنجاب حکومت کا لائیوسٹاک کارڈفیزI کے بعد لائیوسٹاک کارڈفیز II کاآغاز
پنجاب حکومت کا لائیوسٹاک کارڈفیزI کے بعد لائیوسٹاک کارڈفیز II کاآغاز
لاہور میں ستھرا پنجاب ایجنسی
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی زیر صدارت اجلاس، سموگ کے مضر صحت اثرات سے بچا ئوکے انتظامات بارے تبادلہ خیال
بحیثیت مسلمان ہم پر لازم ہے کہ ایک دوسرے کے عزت و احترام کا خیال رکھیں،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
بحیثیت مسلمان ہم پر لازم ہے کہ ایک دوسرے کے عزت و احترام کا خیال رکھیں،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل
پی اے آر سی کا کراپ سائنسز انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر امیر محمد کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان
اسٹیٹ بینک نے ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 660 ارب روپے حاصل کر لیے

Associated Press of Pakistan

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • معیشت
  • کھیل
  • زراعت
  • شوبز
  • فیچرز اور آرٹیکلز
  • ویژولز
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • English
    • Pashto
    • Sindhi
    • Balochi
    • Saraiki
    • Arabic
    • Chinese