اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):پنجاب کے صنعت کاروں نے صنعتی اراضی کی منظوری سے متعلق طریقۂ کار کی رکاوٹیں دور کرنے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی بروقت مداخلت اور معاونت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے اور پاکستان میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لیے ایس آئی ایف سی …
نینجنگ جیونڈنگ انوائرنمنٹل ٹیکنالوجی کا صنعتی اراضی کی منظوری میں بروقت معاونت پر ایس آئی ایف سی سے اظہارِ تشکر

مزید خبریں
اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):پنجاب کے صنعت کاروں نے صنعتی اراضی کی منظوری سے متعلق طریقۂ کار کی رکاوٹیں دور کرنے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی بروقت مداخلت اور معاونت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے اور پاکستان میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لیے ایس آئی ایف سی کے عزم کا مظہر ہے۔
حکومتِ پنجاب، پنجاب اسپیشل اکنامک زونز اتھارٹی اور صنعتی اسٹیٹس کے ترقیاتی اداروں، بشمول فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی اور پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی، کے ساتھ مربوط رابطہ کاری کے نتیجے میں ایس آئی ایف سی نے ستمبر 2026 کے دوران صنعتی سرمایہ کاری سے متعلق 34 زیرِ التوا درخواستوں کو نمٹانے میں سہولت فراہم کی، جس سے صوبے میں سرمایہ کاری کے عمل کو تیز کرنے میں مدد ملی۔
نین جنگ جیونڈنگ انوائرنمنٹل ٹیکنالوجی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیئرمین جناب شہاب اکرام نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں کمپنی کے مجوزہ صنعتی منصوبے کے لیے اراضی کی منظوری کے سلسلے میں ایس آئی ایف سی کی معاونت کو خصوصی طور پر سراہا۔
انہوں نے سرمایہ کاروں کو درپیش طریقۂ کار کی مشکلات دور کرنے میں بروقت مداخلت اور مؤثر رابطہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔یہ پیش رفت سرمایہ کاروں اور متعلقہ سرکاری اداروں کے درمیان رابطہ کاری بہتر بنانے، بروقت فیصلوں میں معاونت اور کاروباری عمل کو آسان بنانے میں ایس آئی ایف سی کے کردار کی عکاس ہے۔
ایسی کوششیں صنعتی توسیع، مقامی پیداوار، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ایس آئی ایف سی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مستحکم بنانے، سرکاری اداروں کے درمیان مربوط تعاون کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ ان اقدامات سے پاکستان میں پائیدار صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار اور مسابقتی ماحول کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔







