نیوزی لینڈ کا آسٹریلیا ویمنز کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان،ایڈن کارسن کی ٹیم میں واپسی

ویلنگٹن ۔2اکتوبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کرکٹ نے آسٹریلیا کے خلاف 18 اکتوبر سے شروع ہونے والی 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ویمنز سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں آف سپنر ایڈن کارسن کی کہنی کے آپریشن اور صحت یابی کے بعد سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ ای ایس پی این کے مطابق آف سپنر ایڈن کارسن کے علاوہ وکٹ کیپر بیلا جیمز، …

ویلنگٹن ۔2اکتوبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کرکٹ نے آسٹریلیا کے خلاف 18 اکتوبر سے شروع ہونے والی 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ویمنز سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں آف سپنر ایڈن کارسن کی کہنی کے آپریشن اور صحت یابی کے بعد سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

ای ایس پی این کے مطابق آف سپنر ایڈن کارسن کے علاوہ وکٹ کیپر بیلا جیمز، اور فاسٹ باؤلرز مولی پینفولڈ اور ہنا رو کو بھی دوبارہ شامل کیا گیا ہے۔ انگلیاں زخمی ہونے اور سرجری کے باعث باقاعدہ وکٹ کیپر ایزی گیز اس سیریز کا حصہ نہیں ہوں گی جن کی جگہ پولی انگلس وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی جبکہ ٹیم کی قیادت میلی کیر کریں گی۔ صوفی ڈیوائن، لیا طاہوہو اور سوزی بیٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیم کی بیٹنگ اور باؤلنگ کو مضبوط کرنے کے لیے ان کھلاڑیوں کی واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ بن ساویر کی دستبرداری کے بعد بیٹنگ کوچ ڈین براؤنلی

اس دورے میں عبوری ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔ آسٹریلیا کے خلاف 18 اکتوبر سے شروع ہونے والی 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے اعلان کردہ نیوزی لینڈ کا قومی ویمنز سکواڈ میلی کیر (کپتان)، ایڈن کارسن، فلورا ڈیوونشائر، میڈی گرین، بروک ہالیڈے، بری النگ، پولی انگلس (وکٹ کیپر)، بیلا جیمز، جیس کیر، روزمیری مائر، نینسی پٹیل، مولی پینفولڈ، جارجیا پلمر، ہنا رو اور ایزی شارپ پر مشتمل ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم 12 اکتوبر کو آسٹریلیا روانہ ہوگی اور 15 اکتوبر کو گورنر جنرل الیون کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔ آسٹریلیا کے خلاف تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز نارتھ سڈنی اوول میں ہوں گے۔