نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے سی سپارک 2026 میں شریک اہلکاروں سے ملاقات کی ، آئی ایس پی آر

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نشان امتیاز نشان امتیاز ( ملٹری)، تمضہ بصالت نے مشق سی سپارک 2026 کے جائزہ کے لیے سمندر اور کریکس کے علاقے میں تعینات یونٹس کا دورہ کیا۔

راولپنڈی ۔20ستمبر (اے پی پی):نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نشان امتیاز نشان امتیاز ( ملٹری)، تمضہ بصالت نے مشق سی سپارک 2026 کے جائزہ کے لیے سمندر اور کریکس کے علاقے میں تعینات یونٹس کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامی (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یکم ستمبر سے جاری یہ دو سالہ مشق بحری آپریشنز کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے، جس میں آپریشنل تیاری اور امن کے دور سے جنگی حالات کی طرف فوری منتقلی کی صلاحیت کو پرکھا جاتا ہے۔

جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت کے پیشِ نظر، اس سال کی مشق میں انفارمیشن انوائرمنٹ میں آپریشنز،ملٹی ڈومین آپریشنز اور بغیر پائلٹ کے چلنے والے نظاموں کا وسیع پیمانے پر استعمال بھی شامل کیا گیا ہے۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے مشق میں شریک اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت، بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور سمندر میں ناقابلِ تسخیر رہنے کے عزم کو سراہا۔