نیویارک ، جون 2028 سے گھوڑا گاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کا بل منظور

نیویارک سٹی کونسل نے شہر کی سڑکوں اور سینٹرل پارک میں جون 2028 سے گھوڑا گاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کے بل کی منظوری دے دی جس کے نتیجے میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہنے والا تاریخی تفریحی اور طویل عرصے سے جاری کاروبار ختم ہو جائے گا۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق شہر کے 51 ارکان پر مشتمل کونسل میں سے 40 نے بل کے حق میں …

نیویارک ۔23اکتوبر (اے پی پی):نیویارک سٹی کونسل نے شہر کی سڑکوں اور سینٹرل پارک میں جون 2028 سے گھوڑا گاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کے بل کی منظوری دے دی جس کے نتیجے میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہنے والا تاریخی تفریحی اور طویل عرصے سے جاری کاروبار ختم ہو جائے گا۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق شہر کے 51 ارکان پر مشتمل کونسل میں سے 40 نے بل کے حق میں ووٹ دیا۔

اس بل کی حمایت میئر زوہران ممدانی نے بھی کی جنہوں نے رواں ماہ کے آغاز میں کہا تھا کہ گھوڑا گاڑیوں کی صنعت ختم ہو جائے گی۔ سات ارکان نے بل کی مخالفت کی جبکہ دو نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔گھوڑا گاڑیوں پر پابندی کی حمایت میں اس وقت اضافہ ہوا جب جون میں ایک 18 سالہ بھارتی سیاح گھوڑا گاڑی سے گر کر ہلاک ہو گیا۔ واقعے کے وقت گھوڑا بدک کر بھاگ نکلا تھا اور گاڑی چلانے والا سیاح کی تصویر لینے کے لیے اپنی جگہ سے ہٹا ہوا تھا۔