نیو یارک میں پرنس رحیم آغا خان پنجم سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی، ان کے والد مرحوم ،پاکستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود میں ان کی دیرپا خدمات کا تذکرہ کیا،وزیراعظم محمد شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیو یارک میں پرنس رحیم آغا خان پنجم سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی، ملاقات میں ان کے والد مرحوم آغا خان چہارم ، پاکستان کی ترقی اور اس کے عوام کی فلاح و بہبود میں ان کی دیرپا خدمات کا تذکرہ کیا۔

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیو یارک میں پرنس رحیم آغا خان پنجم سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی، ملاقات میں ان کے والد مرحوم آغا خان چہارم ، پاکستان کی ترقی اور اس کے عوام کی فلاح و بہبود میں ان کی دیرپا خدمات کا تذکرہ کیا۔

جمعے کو ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران پرنس رحیم آغا خان کے ساتھ خاص طور پر صحت کے شعبے میں خدمات، زراعت، دیہی ترقی، موسمیاتی لچک اور نوجوانوں و خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبوں میں اپنی طویل المدتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں پرنس رحیم آغا خان کی پاکستان کے ساتھ خدمت اور شراکت داری کی اس قابل ذکر میراث کو آگے بڑھانے کے عزم کو قدر کی نگاہوں سے دیکھتا ہوں اور جلد ہی ان سے دوبارہ ملاقات کا منتظر ہوں۔

مزید خبریں