قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال نے ہائر ایجوکیشن کمیشن میں قائم سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی جس میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش کی 150ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلہ میں مجوزہ بین الاقوامی کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال کی ایچ ای سی میں قائم سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال نے ہائر ایجوکیشن کمیشن میں قائم سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی جس میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش کی 150ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلہ میں مجوزہ بین الاقوامی کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مجوزہ بین الاقوامی کانفرنس کے مقاصد، متوقع نتائج اور انتظامی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ کانفرنس قائداعظم یونیورسٹی میں متعلقہ وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کے تعاون سے منعقد کی جائے گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی کانفرنس کا مقصد ان کی زندگی، قومی خدمات، سیاسی فلسفے، آئینی فکر اور لازوال قومی ورثے سے متعلق علمی و تحقیقی مباحث کو فروغ دینا ہے۔ کانفرنس کے ذریعے قائداعظم کے افکار و نظریات پر تحقیقی کام اور علمی مکالمے کو مزید فروغ دینے کے ساتھ نئی نسل کو ان کی سیاسی بصیرت اور قومی خدمات سے روشناس کرانے میں مدد ملے گی۔








