والد نے کیریئر میں والدہ کی بھرپور حمایت کی،بشریٰ انصاری کی بیٹی کا انکشاف

اداکارہ بشریٰ انصاری کی بیٹی نرمان انصاری نے اپنے والد اقبال انصاری کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اپنی والدہ کے کیریئر کو سپورٹ کیا۔نرمان انصاری کے مطابق بشریٰ انصاری کی ابتدائی زندگی میں، خاص طور پر 80 اور 90 کی دہائی میں، خواتین کے لیے میڈیا انڈسٹری میں کام کرنا آسان نہیں تھا۔

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):اداکارہ بشریٰ انصاری کی بیٹی نرمان انصاری نے اپنے والد اقبال انصاری کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اپنی والدہ کے کیریئر کو سپورٹ کیا۔نرمان انصاری کے مطابق بشریٰ انصاری کی ابتدائی زندگی میں، خاص طور پر 80 اور 90 کی دہائی میں، خواتین کے لیے میڈیا انڈسٹری میں کام کرنا آسان نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ بشریٰ انصاری کے والدین خود بھی فنونِ لطیفہ سے وابستہ تھے، لیکن ابتدا میں وہ بھی ان کے شوبز میں آنے کے خلاف تھے۔نرمان نے بتایا کہ ان کے والد اقبال انصاری نے اس کے برعکس ہمیشہ بشریٰ انصاری کی حوصلہ افزائی کی۔ ان کے مطابق انہوں نے نہ صرف ان کی گلوکاری کے سفر کی حمایت کی بلکہ انہیں ڈراموں میں متعارف کروانے اور بعد میں میزبانی کی طرف لانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ان کے والدین کا ازدواجی رشتہ برقرار نہ رہ سکا، لیکن ان کے والد نے ہمیشہ اپنی والدہ کے کیریئر کی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا اور ان کی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کی۔