واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بارے رپورٹ جاری

واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 89 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 25 ہزار کیوسک

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 89 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 25 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 18 ہزار 400 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 11 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 11 ہزار 300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 22 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 26 ہزار کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ بیراجوں کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمدایک لاکھ 57 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 49 ہزار 800 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 54 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 62 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 53 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 33 ہزار 400 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 37 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 8 ہزار 200 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 100 کیوسک اور اخراج 49 ہزار 200 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 52 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 800 کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 24 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 600 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 18 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 5 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر میں تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1538.22 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.906 ملین ایکڑفٹ ہے ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1218.40 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.471 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.20 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.148 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔