واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار بارے رپورٹ جاری

واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 600 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 28 ہزار 700 کیوسک اور اخراج …

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 600 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 28 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 28 ہزار 700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار کیوسک اور اخراج 16 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 4 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 57 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 51 ہزار 500 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 44 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 45 ہزارکیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 46 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 46 ہزار 300 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 45 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 40 ہزار 400 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 44 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 400 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 14 ہزار 400 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 9 ہزار 200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 9 ہزار 400 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر میں تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1515.21 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.697 ملین ایکڑفٹ ہے۔منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1197.20 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.064 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.10 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.217 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔