واہ نوبل کیمیکلز کے سالانہ منافع میں 6.63 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔
واہ نوبل کیمیکلز کے سالانہ منافع میں 6.63 فیصد کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):واہ نوبل کیمیکلز کے سالانہ منافع میں 6.63 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔
کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق جولائی تا جون 26 ۔ 2025 کے دوران واہ نوبل کیمیکلز کا منافع 452 ملین روپے تک کم ہوگیا جبکہ جولائی تا جون 25 ۔ 2024 کے لئے کمپنی کو 482 ملین روپے منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح مالی سال 25 ۔ 2024 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 26 ۔ 2025 کے دوران واہ نوبل کیمیکلز کے منافع میں 30 ملین روپے یعنی 6.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔








