وزارتِ انسانی حقوق کا ​کمبوڈیا اور تھائی لینڈ میں محبوس پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے بین الوزارتی اجلاس

پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق صبا ءصادق کی زیرِ صدارت ایک اہم بین الوزارتی اور بین ڈیپارٹمنٹل اجلاس جمعرات کو یہاںوزارتِ انسانی حقوق میں منعقد ہوا۔

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق صبا ءصادق کی زیرِ صدارت ایک اہم بین الوزارتی اور بین ڈیپارٹمنٹل اجلاس جمعرات کو یہاںوزارتِ انسانی حقوق میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارتِ خارجہ، وزارتِ داخلہ، وزارتِ سمندر پار پاکستانیز اور محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے حکام نے شرکت کی۔وزارت انسانی حقوق سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ​اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ صبا ءصادق نے مختصر نوٹس پر شرکت کرنے پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش انسانی حقوق کے مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نائب وزیر اعظم کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ امیگریشن کی پیچیدگیوں اور دیگر قانونی مسائل کی وجہ سے بیرون ملک نظر بند پاکستانیوں کے کیسز کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔​وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر نے کمبوڈیا میں زیرِ حراست 54 پاکستانیوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان افراد کو مقامی حکام نے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران حراست میں لیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ قونصلر رسائی کے ذریعے تصدیق کی گئی ہے کہ تمام پاکستانی محفوظ ہیں، انہیں مناسب خوراک فراہم کی جا رہی ہے اور ان کے ساتھ کوئی ناروا سلوک نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں