وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم 2027 کے لئے نیشنل آئی ٹی بورڈ کی تیار کردہ پاک حج ایپ پر عازمین حج کی سہولت کےلئے متعدد فیچرز متعارف کرا دیئے ہیں
وزارت مذہبی امور نے نیشنل آئی ٹی بورڈ کی تیار کردہ پاک حج ایپ پر عازمین حج کی سہولت کےلئے متعدد فیچرز متعارف کرا دیئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم 2027 کے لئے نیشنل آئی ٹی بورڈ کی تیار کردہ پاک حج ایپ پر عازمین حج کی سہولت کےلئے متعدد فیچرز متعارف کرا دیئے ہیں ۔ پیر کو ترجمان مذہبی امور کی طرف سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کی طرف سے متعارف کرائے گئے نئے فیچرز کے تحت اب عازمین حج کو گھر بیٹھے پیکج، دورانیہ اور رہائش میں ترمیم کی سہولت مل گئی ہے۔ اب ٹو بیڈ، تھری بیڈ ،فیملی روم یا شیئرنگ رہائش کا انتخاب گھر بیٹھے ممکن ہے۔ لانگ حج کو شارٹ یا شارٹ کو لانگ پیکج میں تبدیل کرنے کی سہولت بھی موجود ہے پاک حج ایپ سے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کا پرنٹ لے کر مجاز ڈاکٹر سے تصدیق کروانے کا عمل جاری ہے ۔فٹنس سرٹیفیکیٹ تصدیق کے بعد پاک حج ایپ یا حج پورٹل پر دوبارہ اپلوڈ کرنا لازمی ہے ۔سمندر پار پاکستانی بھی اپنے نزدیکی ڈاکٹر سے فٹنس سرٹیفکیٹ لے کر ایپ پر اپلوڈ کریں۔ کامیاب عازمین حج کو ہارڈ شپ کوٹہ کے تحت اپنے محرم یا ہیلپر کی درخواست دینے کی سہولت دی گئی ہے ۔کسی مجبوری کی بنا پر حج درخواست کی منسوخی اور رقم واپسی کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے ۔حج انتظامات سے متعلق متعدد سہولیات اب عازمین کو گھر بیٹھے دستیاب ہیں۔اب انہیں دفتر کے چکر نہ قطار اور نہ ہی انتظار کی صعوبت اٹھانا پڑے گی تمام حج سہولیات ایک کلک پر دستیاب ہیں ۔ دوسری جانب نیشنل آئی ٹی بورڈ کے ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج کی بکنگ بھی جاری ہے حج پورٹل سے باہر پرائیویٹ حج کی بکنگ یا ادائیگی کی ممانعت ہے ۔وزارت مذہبی امور نے واضح کیا ہے پرائیویٹ حج سکیم میں 26 ہزار درخواستیں مکمل ہو چکی ہیں ۔







