وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رکنیت سازی شروع کر دی گئی ہے،سید مظاہر حسین زیدی

وزیرآباد۔ 22 جنوری (اے پی پی):وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید مظاہر حسین زیدی نے کہا ہے کہ چیمبر کی رکنیت سازی جاری ہے جو 31 مارچ تک جاری رہے گی۔ ضلع وزیرآباد سے تعلق رکھنے والے تاجر اور صنعتکار اس کی ممبر سازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ چیمبر وزیرآباد ضلع کے ہر تاجر …

وزیرآباد۔ 22 جنوری (اے پی پی):وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید مظاہر حسین زیدی نے کہا ہے کہ چیمبر کی رکنیت سازی جاری ہے جو 31 مارچ تک جاری رہے گی۔ ضلع وزیرآباد سے تعلق رکھنے والے تاجر اور صنعتکار اس کی ممبر سازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ چیمبر وزیرآباد ضلع کے ہر تاجر اور صنعتکارکا ہے وہ اس کا ممبر بن سکتا ہے۔صدر سید مظاہر حسین زیدی نے کہا کہ وزیرآباد ضلع میں چیمبر آف کامرس کا قیام بزنس کمیونٹی کے لئے بہت بڑی نعمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیمبر کے پلیٹ فارم سے مقامی صنعتوں، مصنوعات کٹلری، ٹیبل وئیر،چاقو چھری، تلوار اور کاروبار کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور مقامی مصنوعات کی ایکسپورٹ کے لئے دنیا بھر میں نئی منڈیاں تلاش کریں گے تاکہ وزیرآباد ضلع کے عوام کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آئیں اور ملک کو بھی زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ حاصل ہو سکے۔