چیئرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی صاحب سے ملاقات کی
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی سے چیئرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):چیئرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی صاحب سے ملاقات کی۔اس موقع پر امان الحق اور آزاد کشمیر کے ریٹائرڈ سینئر بیوروکریٹ ڈاکٹر سید آصف حسین شاہ ہمراہ تھے۔ ملاقات میں چیئرمین اور ان کی ٹیم نے ریاست آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت کے وسیع مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا اور ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سیاحت کے فروغ سے ریاست کے منظر نامے کو بدلے جانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔حکومت آزاد کشمیر اور محمود الحق نے باہمی طور پر سیاحت کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔اس سلسلے میں متعدد تجاویز زیر غور ہیں جن کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔








