وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ بزدلانہ کارروائی ہے، بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے اور اس قسم کی کارروائیوں سے بھارتی بوکھلاہٹ کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے بیان کے مطابق ڈپٹی …

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے اور اس قسم کی کارروائیوں سے بھارتی بوکھلاہٹ کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے بیان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ا ور کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں