وزیراعظم سے رکنِ قومی اسمبلی سردار اختر مینگل اور وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ کی ملاقات

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی و رکنِ قومی اسمبلی سردار اختر مینگل اور وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ، وزیر مملکت برائے توانائی محمد ہاشم نوتیزئی اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی ملک محمد احمد خان بھی شریک تھے۔