وزیراعظم شہبازشریف کا سابق صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کو ان کی ساتویں برسی پر خراج عقیدت

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہترین دوست اور ہماری جماعت کے وفادار و مخلص رہنمااور سب سے بڑھ کر ایک اچھے انسان تھے۔

منگل کو کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی 7 ویں برسی کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے اپنی جان کو درپیش خطرات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پنجاب کے وزیرداخلہ کی حیثیت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی قیادت کی۔