وزیراعظم شہبازشریف کی چین کے صدر ،حکومت اور عوام کو ہانگ کانگ کی چین کو واپسی کے 25سال مکمل ہونے پر مبارکباد

یہ سیاست نہیں خدمت کا وقت ہے،سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):وزیراعظم شہبازشریف نے چین کے صدر شی چن پنگ ،حکومت اور عوام کو ہانگ کانگ کی چین کو واپسی کے 25سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ وہ ہانگ کانگ کی چین کو واپسی کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر صدر شی جن پنگ، چین کی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہانگ کانگ ’’ایک ملک، دو نظام‘‘ پر کامیاب عمل درآمد کی بہترین مثال ہے ۔