وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، یہ منصوبہ 1 ارب 45 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک ماہ میں مکمل ہوگا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا،منصوبہ ایک ماہ میں مکمل ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، یہ منصوبہ 1 ارب 45 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک ماہ میں مکمل ہوگا ۔
منگل کو وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، ان کو کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے بارے بریفنگ دی گئی ۔منصوبے کے تحت یہاں تین رویہ انڈر پاس تعمیر ہوگا۔اس منصوبے کی تکمیل سے سے فیض آباد،بہارہ کہو،مری،آزادکشمیر کی ٹریفک بغیر کسی رکاوٹ کے رواں دواں رہے گی۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ،وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، وزیر مملکت طلال چوہدری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔







