وزیراعظم شہباز شریف کامیران شاہ اور نواحی علاقوں میں سکیورٹی آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ اور نواحی علاقوں میں سکیورٹی آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن میں انتہائی مطلوب 4 خارجی سرغنہ سمیت متعدد دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، عزم استحکام کے ویژن کے تحت بہادر سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔

مزید خبریں