وزیراعظم شہباز شریف کا ریاض میں حوثیوں کے حملے میں پاکستانیوں کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریاض میں شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثیوں کے حملے میں 6 پاکستانیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریاض میں شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثیوں کے حملے میں 6 پاکستانیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔

سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں یہ جان کر انتہائی دکھ ہوا کہ ریاض میں شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثیوں کے حملے کے نتیجے میں چھ پاکستانی شہری زخمی ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریاض میں پاکستانی سفارتخانہ سعودی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔