وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں وزیراعظم نے کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اور پائیدار امن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزید خبریں