وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت
وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے بڑے بھائی ادروس ابراہیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے انور ابراہیم اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔








