وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے
وزیراعظم شہباز شریف کا ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے واقعے کا نوٹس

مزید خبریں
اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ امدادی کارروائیاں تیز کی جائیں اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔








