وزیراعظم شہباز شریف کا ٹانک میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور تین سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے ٹانک میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور تین سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے وزیر داخلہ کو واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے واقعہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔