وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو فلیٹ میں شامل کی جانے والی نئی آبدوز ’’پی این ایس/ایم ہنگور‘‘ کےلائیو ویپن فائرنگ کے پہلے کامیاب تجربے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو نئی آبدوز پی این ایس/ایم ہنگور کےلائیو ویپن فائرنگ کے پہلے کامیاب تجربے پر خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو فلیٹ میں شامل کی جانے والی نئی آبدوز ’’پی این ایس/ایم ہنگور‘‘ کےلائیو ویپن فائرنگ کے پہلے کامیاب تجربے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔
اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اینٹی شپ کروز میزائل کے ذریعے طویل فاصلے کے ہدف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنانا پاکستان بحریہ کی آبدوز فورس کی غیر معمولی آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور بلند جنگی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
وزیر اعظم نے قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج کی مکمل تیاری کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور پی این ایس/ایم ہنگور کی شمولیت اور آپریشنلائزیشن کے اس عمل سے وابستہ تمام عملے کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو بھی سراہا۔








