وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے افتتاحی سیشن میں شرکت، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بار پھر وزیراعظم کی تعریف
وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے افتتاحی سیشن میں شرکت، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بار پھر وزیراعظم کی تعریف

مزید خبریں
نیویارک۔22ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن میں وفد کے ہمراہ شریک ہوئے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افتتاحی سیشن سے اپنے خطاب میں ایک بار پھر وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کی۔
منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق جنرل اسمبلی اجلاس کے افتتاحی سیشن سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف خطاب کے دوران جنرل اسمبلی ہال میں پاکستانی وفد کے ہمراہ موجود تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ایک شاندار شخصیت ہیں۔بعد ازاں وزیرِ اعظم اجلاس میں شرکت کیلئے آئے ہوئے عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔








