وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی اور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
وزیراعظم شہباز شریف کی ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی اور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کے محافظوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے








