وزیراعظم شہباز شریف کی کوہاٹ میں دھماکے کی مذمت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوہاٹ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوہاٹ کے پرانا پولیس لائن میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی اوراس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوہاٹ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوہاٹ کے پرانا پولیس لائن میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی اوراس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے دھماکے کی نوعیت اور وجوہات بارے رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعظم نے امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور متاثرہ افراد کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔\932