وزیراعظم شہباز شریف کی گوجرانوالہ میں راشد بشیر ورک سے ملاقات، سابق وفاقی وزیر محمود بشیر ورک کے انتقال پراظہار تعزیت

وزیراعظم شہباز شریف کی گوجرانوالہ میں راشد بشیر ورک سے ملاقات، سابق وفاقی وزیر محمود بشیر ورک کے انتقال پراظہار تعزیت

گوجرانوالہ ۔17اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف گوجرانوالہ میں راشد بشیر ورک کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے والد رکن قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر محمود بشیر ورک کے انتقال پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے راشد بشیر ورک اور اہلِ خانہ کے لئے صبر کی دعاکی۔وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مرحوم محمود بشیر ورک کی پاکستانی سیاست کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،للہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے۔

مزید خبریں