وزیراعظم عمران خان سے کویت کے وزیر صنعت و تجارت خالد ناصر عبداﷲ الرودھان کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے کویت کے وزیر صنعت و تجارت خالد ناصر عبداﷲ الرودھان نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ خالد عبداﷲ نے عمران خان کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امیر کویت کی نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچایا۔ وزیراعظم نے کویت کے ساتھ قریبی تعلقات کو مضبوط اور مل کر کام کرنے، تعاون کو مزید فروغ دینے کی …

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے کویت کے وزیر صنعت و تجارت خالد ناصر عبداﷲ الرودھان نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ خالد عبداﷲ نے عمران خان کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امیر کویت کی نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچایا۔ وزیراعظم نے کویت کے ساتھ قریبی تعلقات کو مضبوط اور مل کر کام کرنے، تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کویت پاکستان کے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں تعاون کر سکتا ہے۔ وزیراعظم نے زراعت، توانائی، لائیو سٹاک اور تیل کی تلاش سمیت مختلف شعبوں میں کویت کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ اس موقع پر انھوں نے یہ بھی توقع ظاہر کی کہ کویت پاکستانیوں کو ویزوں کے اجراءکے سلسلہ میں درپیش مشکلات کے خاتمہ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے گا۔ ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام خلیجی بحران اور مسائل کے بہتر حل کے متمنی ہیں۔ کویت کے وزیر الرودھان مشترکہ وزارتی کمیشن کے چوتھے اجلاس کے شریک چیئر کے سلسلہ میں 26 سے 28 ستمبر تک تین روزہ پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں