وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب کا آغاز ”ایاک نعبد و ایاک نستعین“ سے کیا

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب کا آغاز ”ایاک نعبد و ایاک نستعین“ سے کیا۔ جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے اقوام عالم کو آگاہ کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر واضح کیا کہ ہم کشمیریوں کی حق …

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب کا آغاز ”ایاک نعبد و ایاک نستعین“ سے کیا۔ جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے اقوام عالم کو آگاہ کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر واضح کیا کہ ہم کشمیریوں کی حق آزادی اور خود مختاری کےلئے آخری سانس تک لڑیں گے، اگر دنیا نے کچھ نہ کیا اور کچھ غلط ہوا یا دونوں ممالک کے درمیان روایتی جنگ چھڑ گئی تو ہمسایہ ملک سے سات گنا چھوٹا ملک کس طرح کا فیصلہ کرے گا، میں لا الہ الا اﷲ پر یقین رکھتا ہوں، میں جنگ کروں گا، میں دھمکی نہیں دے رہا صرف دنیا کو خبردار کر رہا ہوں، اگر دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ ہوئی تو اس کے اثرات نہ صرف خطہ بلکہ پوری دنیا پر مرتب ہوں گے۔