وزیراعظم عمران خان نے 15 ممبران قومی اسمبلی کو مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے لئے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیا

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے 15 ممبران قومی اسمبلی کو مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے لئے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں جمعرات کو وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق مخدوم زین حسین قریشی کو پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ، لال چند کو پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق، رخسانہ نوید کو ماحولیاتی تبدیلی، روبینہ جمیل برائے …

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے 15 ممبران قومی اسمبلی کو مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے لئے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں جمعرات کو وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق مخدوم زین حسین قریشی کو پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ، لال چند کو پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق، رخسانہ نوید کو ماحولیاتی تبدیلی، روبینہ جمیل برائے دفاعی پیداوار، نوشین حامد برائے نیشنل ہیلتھ سروسز و ریگولیشن اور کو آرڈینیشن، وجہیہ اکرم برائے تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت، شاہدانہ گلزار برائے کامرس، جویریہ ظفر آہیر برائے اطلاعات و نشریات، جمیل احمد خان میری ٹائم افیئرز، تاشفین صفدر ہاﺅسنگ و ورکس، راجہ ریاض احمد پٹرولیم، فرخ حبیب ریلوے، ظہور حسین قریشی توانائی، عالیہ حمزہ ملک ٹیکسٹائل اور عندلیب عباس کو پارلیمانی سیکرٹری برائے خارجہ امور مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں