لاہور ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا ایجنڈا پاکستان کا ایجنڈا ہے، ملک ایک مشکل دور سے گزر رہے رہا ہے، پاکستان کو تجارتی اور مالیاتی خسارے کا سامنا ہے جبکہ ملک کے بڑے ادارے بھی خسارے میں جا رہے ہیں‘قوموں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں لیکن وہی ملک ترقی کرتا ہے جہاں حکومت کا نظام بہتر ہو، کسی بھی ملک …
وزیراعظم عمران خان کا سرکاری ملازمین سے خطاب

مزید خبریں
لاہور ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا ایجنڈا پاکستان کا ایجنڈا ہے، ملک ایک مشکل دور سے گزر رہے رہا ہے، پاکستان کو تجارتی اور مالیاتی خسارے کا سامنا ہے جبکہ ملک کے بڑے ادارے بھی خسارے میں جا رہے ہیں‘قوموں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں لیکن وہی ملک ترقی کرتا ہے جہاں حکومت کا نظام بہتر ہو، کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے حکومتی نظام کا بہتر ہونا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں سرکاری ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سنگاپور اور سوئٹزرلینڈ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک نے گورننس کے معیار کی بہتری سے ترقی کی۔ وزیراعظم نے صوبائی بیورو کریسی کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دروازے عام آدمی کے لئے کھولیں تاکہ ان کے مسائل حل ہو سکیں








