وزیراعظم عمران خان کا مالدیپ کے نومنتخب صدر ابراہیم محمد صالح کو ٹیلی فون

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے مالدیپ کے نومنتخب صدر ابراہیم محمد صالح کو حالیہ صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے مالدیپ کے صدر کو ٹیلی فون کیا اور اس امر کو اجاگر کیا کہ مالدیپ ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی منتخب صدر ابراہیم محمد صالح کی قیادت میں ملک اور اس …

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے مالدیپ کے نومنتخب صدر ابراہیم محمد صالح کو حالیہ صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے مالدیپ کے صدر کو ٹیلی فون کیا اور اس امر کو اجاگر کیا کہ مالدیپ ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی منتخب صدر ابراہیم محمد صالح کی قیادت میں ملک اور اس کے عوام عظیم کامیابی اور خوشحالی حاصل کریں گے۔ دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اعادہ کیا جو دوستانہ، مذہبی رشتے اور قریبی تعاون سے عبارت ہیں

مزید خبریں