اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے زیر زمین پانی کی بحالی اور ری چارج کرنے کی غرض سے سیلابی پانی کے بہتر مینجمنٹ اور استعمال کیلئے مجوزہ منصوبے”ری۔چارج پاکستان“ کی منظوری دیدی اور کہا ہے کہ موسمیاتی مسائل پر قابو پانا حکومت کی ترجیح ہے، ”پاکستان صفائی مہم“ اگلے ماہ سے شروع کی جائے گی جس میں تمام صوبائی حکومتیں اور معاشرے کے تمام …
وزیراعظم عمران خان کا وزارت موسمیاتی تبدیلی کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ کی صدارت کے دوران اظہارخیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے زیر زمین پانی کی بحالی اور ری چارج کرنے کی غرض سے سیلابی پانی کے بہتر مینجمنٹ اور استعمال کیلئے مجوزہ منصوبے”ری۔چارج پاکستان“ کی منظوری دیدی اور کہا ہے کہ موسمیاتی مسائل پر قابو پانا حکومت کی ترجیح ہے، ”پاکستان صفائی مہم“ اگلے ماہ سے شروع کی جائے گی جس میں تمام صوبائی حکومتیں اور معاشرے کے تمام طبقہ فعال حصہ لیں گے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو وزیراعظم آفس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم خان، سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی خضر حیات خان اور سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مشیر نے وزیراعظم کو وزارت کے مینڈیٹ اور ہوا، پانی اور پلاسٹک ویسٹ آلودگی کا جائزہ لینے اور روک تھام سمیت موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل پر قابو پانے کے حوالے سے کئے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ 10 ارب ٹری سونامی منصوبے پر عملدرآمد کے علاوہ متبادل توانائی کو فروغ دینے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے جو موسمیاتی مسائل پر قابو پانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔








