اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کی بنیاد چار رہنما اصولوں پر رکھی گئی‘ہمارے رسول ہر زمانے کے لیے عظیم ترین ہستی ہیں،رسول کریم ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں،نبی کریم کے راستے پر چلنے میں ہی کامیابی ہے۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ غلامی کی زنجیریں ہمیں صلاحیتوں پر پورا اترنے سے روکتی …
وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کی بنیاد چار رہنما اصولوں پر رکھی گئی‘ہمارے رسول ہر زمانے کے لیے عظیم ترین ہستی ہیں،رسول کریم ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں،نبی کریم کے راستے پر چلنے میں ہی کامیابی ہے۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ غلامی کی زنجیریں ہمیں صلاحیتوں پر پورا اترنے سے روکتی ہیں،جو بھی رسول اللہ کا راستہ اپنائے گا غلامی کی زنجیروں سے آزاد ہو جائیگا۔وزیراعظم نے کہا کہ حضرت محمد نے قانون کی عمل داری کے جدید اصولوں پر ریاست مدینہ کی بنیاد رکھی،ریاست مدینہ کی بنیاد چار رہنما اصولوں پر رکھی گئی،ریاست مدینہ قانون کی حکمرانی ، انسانی حقوق، شفقت اور میرٹ پر قائم ہوئی۔وزیراعظم نے کہا کہ حضوراکرم کے رہنما اصولوں پر چلنے والی ریاست ہی ترقی کریگی۔








