نیویارک۔ 26 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد معاشرے کے کمزور طبقات میں غربت میں کمی ، اورانہیں صحت اورتعلیم کی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل رہی ہے ، احساس پروگرام پر موثر انداز میں عمل درآمد کرکے پائیدارترقی سے متعلق اقوام متحدہ کے ہزاریہ اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات نیویارک میں …
وزیراعظم عمران خان کی بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کے شریک چئیرمین بل گیٹس سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
نیویارک۔ 26 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد معاشرے کے کمزور طبقات میں غربت میں کمی ، اورانہیں صحت اورتعلیم کی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل رہی ہے ، احساس پروگرام پر موثر انداز میں عمل درآمد کرکے پائیدارترقی سے متعلق اقوام متحدہ کے ہزاریہ اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات نیویارک میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کے شریک چئیرمین بل گیٹس سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر تخفیف غربت کے حوالہ سے احساس پروگرام کو آگے بڑھانے کیلئے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن اورحکومت پاکستان کے درمیان مفاہمت کی دستاویز پردستخط بھی ہوئے۔ مفاہمت کی دستاویز پردستخط کے موقع پروزیراعظم عمران خان اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کے شریک چئیرمین بل گیٹس موجودتھے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کے گلوبل ڈویلپمنٹ کے صدرڈاکٹرکرس الییز نے مفاہمت کی دستاویز پردستخط کئے۔ مفاہمت کی دستاویزکے مطابق بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن سٹنٹڈ گروتھ پرقابو پانے کے پروگرام، فنانشل انکلوژن کے اقدامات اورصحت عامہ کے نظام میں بہتری بشمول نوزائیدہ بچوں اور زچگی کے دوران ہلاکتوں کی شرح میں کمی کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون اورمعاونت کرے گی۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس و کرس ایلیز کے درمیان ملاقات میں احساس پروگرام اوراس پروگرام کے تحت مختلف شعبوں میں فاونڈیشن کی جانب سے فنڈنگ، تکنیکی معاونت اورپاکستان میں صحت، غذائیت اورفنانشل انکلوژن کے شعبوں میں بین الاقوامی ماہرین کی معاونت پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت سماجی تحفظ کے دائرہ کارمیں توسیع اورتخفیف غربت کیلئے 134 نئے اقدامات اورپروگراموں پرمبنی پالیسی مرتب کرلی گئی ہے، معاشرے کے غریب اورکم آمدنی والے طبقات کی بہتری اورمدد کے ضمن میں یہ ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا سب سے بڑا پروگرام ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد معاشرے کے کمزور طبقات میں غربت میں کمی ، اورانہیں صحت اورتعلیم کی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل رہی ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ احساس پروگرام پر موثر انداز میں عمل درآمد کرکے پائیدارترقی سے متعلق اقوام متحدہ کے اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔








