اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبہ کا باقاعدہ آئندہ ماہ آغاز کریں گے۔ منصوبے کے آغاز کے ساتھ ہی رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے ہاﺅسنگ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب کے وزیر ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید، رکن …
وزیراعظم عمران خان 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبہ کا باقاعدہ آئندہ ماہ آغاز کریں گے، منصوبے کے آغاز کے ساتھ ہی رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کیا جائے گا وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے ہاﺅسنگ کے اجلاس میں فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبہ کا باقاعدہ آئندہ ماہ آغاز کریں گے۔ منصوبے کے آغاز کے ساتھ ہی رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے ہاﺅسنگ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب کے وزیر ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید، رکن اسمبلی نجیب ہارون، کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز، ڈائریکٹر جنرل آرمی لینڈ میجر جنرل نوید صفدر، سیکرٹری ہاﺅسنگ ڈاکٹر عمران زیب خان، ارشد داد، یعقوب طاہر اظہار، علی ظفر، ضیغم محمود رضوی، اخوت فاﺅنڈیشن کے سلیم رانجھا اور دیگر شریک تھے۔ وزیراعظم کو ٹاسک فورس نے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر سے متعلق اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ منصوبے کی پلاننگ، اس پر عملدرآمد اور نگرانی کا طریقہ کار شفاف انداز میں وضع کیا گیا۔ یہ منصوبہ کم آمدن رکھنے والے شہریوں کے لئے ہے جبکہ کچی آبادیوں کو باضابطہ بنایا جائے گا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اس حوالے سے کثیر الجہتی پہلوﺅں کے پیش نظر ایک جامع ہاﺅسنگ پالیسی مرتب کی جا رہی ہے جس کا مقصد سازگار ماحول اور ون ونڈو آپریشن کی سہولت مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو فراہم کرنا بھی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ منصوبے پر یقینی عملدرآمد کے لئے ایک سپریم باڈی قائم کی جائے گی۔ وزیراعظم نے اس منصوبے کی ذمہ داری لینے کا پہلے ہی فیصلہ کیا ہوا ہے جس سے نہ صرف 50 لاکھ بے گھر شہریوں کو ذاتی چھت کی فراہمی ممکن ہو سکے گی تاہم ساتھ ہی ایک بڑی اقتصادی سرگرمیوں کے آغاز اور نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کے مواقع کی فراہمی کا سبب بنے گی۔








