وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں ہنگو اور شمالی وزیرستان کے اضلاع میں ہندوستان کے حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے دوران 10 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں ہنگو اور شمالی وزیرستان کے اضلاع میں ہندوستان کے حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے دوران 10 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں ہنگو اور شمالی وزیرستان کے اضلاع میں ہندوستان کے حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے دوران 10 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے 6 جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع، امن اور سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے بہادر سپوت پوری قوم کے ہیرو ہیں۔ شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ "عزمِ استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔

مزید خبریں