وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بحیرہ عرب کارروائی میں منشیات کی برآمدگی پر پاکستان نیوی کوخراجِ تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحیرہ عرب میں پاکستان نیوی کی کارروائی میں 2,800 کلوگرام سے زائد منشیات کی برآمدگی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان نیوی کے افسران اور جوانوں کو کامیاب کارروائی پر مبارکباد دی۔

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحیرہ عرب میں پاکستان نیوی کی کارروائی میں 2,800 کلوگرام سے زائد منشیات کی برآمدگی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان نیوی کے افسران اور جوانوں کو کامیاب کارروائی پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے پاکستان نیوی کے افسران اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارت، مستعدی اور نگرانی کو سراہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف پاکستان نیوی کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں،پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت اور سمندر کے ذریعے غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے پاکستان نیوی کا کردار اہم ہے۔