وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 96 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 71 سے زائد دہشت گردوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو کلیئر کر کے مقامی آبادی کو فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے خطرے سے نجات دلائی،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین سے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہمارا عزم ہے،عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔

 

مزید خبریں