وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری اشرف کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری اشرف کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری اشرف کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی۔

انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔وزیراعظم نے کہا کہ چوہدری اشرف مرحوم کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے، آمین ۔