وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میر علی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیاہے
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا میر علی میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میر علی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیاہے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی۔وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فتنتہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔







