وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے خودمختار علاقے ناگکوژیزانگ میں زلزلے سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعے کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے چین کے صدر شی جن پنگ،اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں بالخصوص زلزلے میں جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنے والے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار اور زخمیوں …
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا چین کے خودمختار علاقے ناگکوژیزانگ میں زلزلے سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے خودمختار علاقے ناگکوژیزانگ میں زلزلے سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعے کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے چین کے صدر شی جن پنگ،اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں بالخصوص زلزلے میں جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنے والے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی ہرممکن مدد کے لئے تیار ہے۔







