وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو یو اے ای کے صدر کی طرف سے ’’آرڈر آف دی یونین‘‘ میڈل ملنے پر مبارکباد

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو یو اے ای کے صدر کی طرف سے ’’آرڈر آف دی یونین‘‘ میڈل ملنے پر مبارکباد

اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی طرف سے ’’آرڈر آف دی یونین‘‘ میڈل ملنے پر مبارکباد دی ہے ۔

بدھ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرڈر آف دی یونین کا میڈل ملنا نہ صرف ان کیلئے بلکہ پاکستان کیلئے ایک اعزاز ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوئے ہیں۔