وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو شاندار کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 104، این اے 18، این اے 96 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 115،پی پی98 اور پی پی 73 سے مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ پیرکو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضمنی انتخابات میں …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 104، این اے 18، این اے 96 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 115،پی پی98 اور پی پی 73 سے مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

پیرکو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 104 فیصل آباد سے مسلم لیگ(ن) کے امیدواردانیال احمد،این اے18ہری پور سے مسلم لیگ(ن) کے امیدواربابرنواز خان، این اے 96 فیصل آباد سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار محمد بلال بدر، پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی115 فیصل آبادسے مسلم لیگ(ن) کے امیدوارمحمد طاہر پرویز، پی پی98فیصل آباد سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوارآزاد علی تبسم اور پی پی73 سرگودھا سے مسلم لیگ(ن) کے رہنما میاں سلطان علی رانجھا کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی قائد محمد نواز شریف کے وژن ، ان کی بے مثال قیادت اور پارٹی کارکنان کی محنت کی بدولت حاصل ہوئی

،ضمنی انتخابات میں کامیابی وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبے کے عوام کی ترقی کےلئے شبانہ روز محنت پر عوام کے اعتماد کی عکاسی ہے،بلاشبہ ضمنی انتخابات میں فتح مسلم لیگ (ن )کے عوامی خدمت کے جذبے اورحکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کی مظہر ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ( ن )کے عوامی خدمت کے جذبے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے جیتنے والے تمام ارکان اپنے اپنے حلقوں کی ترجمانی کرتے ہوئے عوامی خدمت میں شب و روز محنت کریں گے۔

مزید خبریں