وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صومالیہ میں جاں بحق اور زخمی پاکستانیوں کی وطن واپسی کے اقدامات
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صومالیہ میں جاں بحق اور زخمی پاکستانیوں کی وطن واپسی کے اقدامات

مزید خبریں
لاہور۔4اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صومالیہ میں جاں بحق اور زخمی پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے گئے،چار زخمی پاکستانی شہریوں عثمان غنی، عقیل خان، امین بن شمس اور یاسر خان کو ایتھوپین ایئرلائنز کی پرواز ET-694 کے ذریعے کراچی روانہ کر دیا گیا۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق تین جاں بحق پاکستانیوں رفیع اللہ خان، سید کاشف عمر اور محمود احمد انصاری کے جسدِ خاکی بھی اسی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچ رہے ہیں۔ایتھوپین ایئرلائنز کی پرواز ET-694 آج شام 4:40 بجے پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق کراچی پہنچے گی۔ایتھوپیا میں پاکستان کے سفیر عاطف عزیز اور جبوتی میں پاکستان کی سفیر اقصیٰ نواز نے ادیس ابابا ایئرپورٹ پر زخمی پاکستانیوں اور میتوں کو کراچی روانہ کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خود پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے عمل کی مسلسل نگرانی کی۔








